پاکستان میں اٹلی کی سفیر کا بیان: دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش

تشکر نیوز: پاکستان میں اٹلی کی سفیر میرلینا آرملین نے کہا ہے کہ اٹلی پاکستان کی جیو اسٹریٹیجک اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور وہ باہمی تعلقات کو ہر شعبے، خاص طور پر دفاعی شعبے میں، مستحکم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیان انہوں نے اٹلی کے واریئر ایئر کرافٹ کی آمد پر میڈیا بریفنگ کے دوران دیا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پاکستان میں دورہ: ترقی، شراکت داری، اور متعدد معاہدوں پر دستخط

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اٹلی پاکستان کی میری ٹائم صلاحیتوں سے بھی آگاہ ہے اور ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر دفاعی معاہدے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ آنا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اٹلی ائیڈیاز کی دفاعی نمائش میں شرکت کرے گا، تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی اس نمائش میں بھی شریک ہوگا۔

 

 

اس موقع پر، اسٹیفینو باربیری ایڈمیرلسٹروفینو باربرین نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ نہ صرف دفاعی تعاون بلکہ مضبوط بحریہ کی تشکیل میں بھی کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اطالوی جہاز جیٹ ایئر کرافٹس اور میزائلوں سے لیس ہیں اور یہ ہر قسم کی صلاحیتیں رکھتے ہیں، جو دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

56 / 100

One thought on “پاکستان میں اٹلی کی سفیر کا بیان: دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!