تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ہارون آباد کے علاقے میں کامیاب چھاپے کے دوران کباڑ کے گودام سے بھاری مقدار میں موٹرسائیکلوں کے چوری شدہ اسپئیر پارٹس برآمد کرلیے اور چار اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں نئی تعلیمی راہوں کا آغاز، اورینٹیشن ڈے کی شاندار تقریب
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گودام میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس کو پریس مشین کے ذریعے بنڈل بنا کر فروخت کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران سات بنڈل پریس شدہ سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد افضل، غیاث، محمد شکیل اور محمد صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔