علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں نئی تعلیمی راہوں کا آغاز، اورینٹیشن ڈے کی شاندار تقریب

تشکرنیوز: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے سرسید یونیورسٹی کے بشیر اے ملک آڈیٹوریم میں (DAE) کے نئے طلباء کے لیے ایک پُروقار اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں 400 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے طلباء کو اپنے شعبوں کی کارکردگی، مواقع اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا سفاری پارک کا دورہ، مدھوبالا کی صحت کا جائزہ اور ادویات کی فراہمی

اسپورٹس آفیسر طلعت محمود نے طلباء کو ادارے میں موجود اسپورٹس سرگرمیوں اور غیر نصابی مواقع کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ لائبریری کی نمائندہ شاکرا لودھی نے ادارے کی جدید اور تکنیکی طور پر لیس دو بڑی لائبریریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں، جن میں 28 ہزار سے زائد کتب موجود ہیں۔ انہوں نے طلباء کو نصابی ضروریات اور تعلیمی سفر میں لائبریری کی خدمات سے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔

شعبہ گائیڈنس سینٹر اور DIIL کی کوآرڈینیٹر وسیمہ شمیم نے طلباء کو ادارے کے گائیڈنس سینٹر اور روزگار کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ادارے میں کامیاب مستقبل کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ وائس پرنسپل سید ریحان نے طلباء کو ادارے کے وسائل اور تجربہ کار اساتذہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاکید کی اور انہیں نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے کامیاب مستقبل کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

تقریب کے اختتام پر، پرنسپل شاہد جمیل نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی انفرادیت اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ MOU، اسکالرشپ پروگرامز، اور ادارے کی پیپر لیس پالیسی پر بات کی، جو طلباء کے لیے جدید اور عالمی معیار کی تعلیم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پرنسپل نے طلباء کو ادارے کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

57 / 100

One thought on “علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں نئی تعلیمی راہوں کا آغاز، اورینٹیشن ڈے کی شاندار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!