تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی اقدامات پر ایک اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث چار افراد گرفتار
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، کراچی، سی ٹی ڈی، آپریشنز، اور دیگر اعلیٰ افسران نے بالمشافہ اور ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی صورتحال اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
موجودہ حالات کے پیش نظر چینی شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی سیکیورٹی کے اقدامات میں مزید بہتری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔