غریب آباد انڈر پاس پر دورانِ چھینا جھپٹی موٹر سائیکل سے گرکر جاں بحق ہونے والی اسکول پرنسپل رخشندہ جبیں کا کیس حل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 23 دسمبر 2023

غریب آباد انڈر پاس پر دورانِ چھینا جھپٹی موٹر سائیکل سے گرکر جاں بحق ہونے والی اسکول پرنسپل رخشندہ جبیں کا کیس حل

شریف آباد پولیس نے چھینا جھپٹی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کی شناخت محمد عدنان ولد محمد عرفان اور محمد ارسلان ولد محمد عرفان کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے قبضے سے اسکول پرنسپل سے چھینا ہوا موبائل فون سمیت واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد

مورخہ 15 دسمبر اندرون غریب آباد انڈر پاس حدود تھانہ شریف آباد اسکول پرنسپل رخشندہ جبیں اپنے خاوند کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار جارہی تھی جب ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل سے انکا ہینڈ بیگ چھینا تھا

ہینڈ بیگ چھیننے کے دوران اسکول پرنسپل موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا

دورانِ علاج خاتون پرنسپل جانبر نہ ہوسکیں اور جاں بحق ہوگئیں

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 368/2023 بجرم دفعہ 316/392/34 ت پ شریف آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر شریف آباد پولیس نے CPLC سینٹرل کی تکنیکی معاونت سے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کی گرفتاری کے لئے شریف آباد پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد بھی حاصل کی جس سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا

واردات کے وقت ملزم عدنان موٹر سائیکل چلارہا تھا جبکہ ملزم ارسلان موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہے

خاتون پرنسپل سے چلتی موٹر سائیکل سے ہینڈ بیگ ارسلان نے چھینا تھا جس کی وجہ سے خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی تھیں

ملزمان کے قبضے سے دورانِ گرفتاری خاتون پرنسپل سے چھینا ہوا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں اور منشیات کے عادی ہیں جو چھینا جھپٹی کی واردات بھی کرتے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی برآمدہ موٹر سائیکل حیدری مارکیٹ سے چوری شدہ ہے جسکا مقدمہ 505/2023 بجرم دفعہ 381A ت پ درج ہے

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمّل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!