تشکر نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (43 سال، ضلع فیصل آباد)، لانس نائیک محمد اللہ شہید (31 سال، ضلع خیبر)، لانس نائیک اختر زمان شہید (30 سال، ضلع لکی مروت)، لانس نائیک شاہد اللہ شہید (29 سال، ضلع ٹانک)، لانس نائیک یوسف علی شہید (31 سال، ضلع اورکزئی) اور سپاہی جمیل احمد شہید (26 سال، ضلع سوات) کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کر دی گئی۔
ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے کا الزام: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو حراست میں لے لیا گیا
نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، سینیئر فوجی اور سول حکام، جوانوں، اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ "ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔”