ڈیرہ اسماعیل خان: خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2 اہلکار شہید

تشکر نیوز:  وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی نارتھ ناظم آباد میں خواتین میں بریسٹ کینسر آگاہی واک کا انعقاد

ترجمان نے بتایا کہ خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین نے دلیرانہ مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا جبکہ سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین، اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم ہے، اور ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

62 / 100

One thought on “ڈیرہ اسماعیل خان: خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2 اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!