تشکر نیوز: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
گلشن اقبال ٹاؤن میں سرکاری ہائیڈرینٹس پر چنگی ٹیکس عائد، عوام پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافی قیمتیں اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت لگائی گئی ہیں۔ کے الیکٹرک کے صارفین سے یہ اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ مزید برآں، نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔