ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا ہمایوں احمد خان کی عوام سے گزارش

ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا ہمایوں احمد خان کی عوام سے گزارش

کراچی(اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) 25 دسمبر کرسمس ڈے اور 31 دسمبر کی رات سال نو کی آمد کے موقع پر خوشیاں مناتے ہوئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں معزز اور امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ خوشی منانے کےلئے کسی دوسرے کی زندگی داؤ پر مت لگائیں ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے اس سے اجتناب کریں ۔ نئے سال کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کریں آپ کی خوشی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے سے کوئی بھی شہری جانبحق اور زندگی بھر کےلئے مفلوج بھی ہوسکتا ہے لہذا پاکستان سے محبت کرنے والے پرامن اور معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں ہوائی فائرنگ کا مکمل بائیکاٹ کریں کرسمس ڈے اور سال نو کی خوشی مناتے ہوئے اپنا اور اپنے لخت جگر کا بھی خیال رکھیں بغیر سائلینسر موٹرسائیکل چلانے اور ون ویلینگ سے منع کریں تاکہ آپ کا لخت جگر کسی بھی ناگہانی مصیبت سے محفوظ رہے ۔آپ کے تعاون اور محبتوں کا شکرگزار آپ کا ہمدرد آپ کا بھائی

 

 

ایس ایچ او , نیوکراچی انڈسٹریل ایریا
ہمایوں احمد خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!