ابراہیم حیدری: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  ابراہیم حیدری پولیس نے دوران گشت حیدری گوٹھ کے قریب سے گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور کھجور کی کاشت پر گفتگو

پولیس کے مطابق، ملزمان کی شناخت آصف ولد بشیر اور شفیق ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 17 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان علاقے میں خفیہ مقامات پر گٹکا ماوا فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

One thought on “ابراہیم حیدری: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!