پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

یکم اکتوبر 2024 کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ گوٹھ، گوادر میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کاروائی میں 226 گلاک پستول بمعہ میگزین، 34 بیریٹا پستول، 145 عدد 30 بور پستول، اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف ہتھیاروں کے میگزین ضبط کیے گئے۔ کوسٹ گارڈز کا خیال ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025 کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر گفتگو

اس کے علاوہ، حالیہ دنوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہیں۔ گڈانی کے علاقے سے 959 بوتلیں غیر ملکی شراب اور 2203 کین بیئر پکڑی گئیں۔ اسی طرح گوادر میں ایک اور کامیاب کارروائی میں 332 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔

 

 

مزید برآں، وندر اور اوتھل (بلوچستان) میں بھی کوسٹ گارڈز نے مشتبہ مقامات پر چھاپے مار کر کارروائیاں کی ہیں، جن میں مزید منشیات اور اسلحہ برآمد ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز دہشت گردی اور منشیات کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک کے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!