...

ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی کی جانب سے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او سولجر بازار کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

تشکر نیوز:  ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او سولجر بازار کے خلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی۔ تحریک کے متن کے مطابق، اٹھائیس ستمبر کو سولجر بازار کے علاقے میں شدید ٹریفک جام کے دوران عامر صدیقی نے ایس ایچ او وقار عظیم کو فون کیا، تاہم ایس ایچ او نے جواب دیا، "میں تمہارے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔”

اے وی سی سی پولیس کی کاروائی: اغوا برائے تاوان میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

ایس ایچ او کی اس بدتمیزی کے بعد عامر صدیقی نے متعدد بار ایس ایس پی ایسٹ کو فون کیا، لیکن ایس ایس پی نے نہ کال اٹھائی اور نہ ہی بعد میں رابطہ کیا۔ عامر صدیقی نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی نے منتخب عوامی نمائندے کا استحقاق مجروح کیا ہے۔

 

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی کا ایوان متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرے۔

58 / 100

One thought on “ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی کی جانب سے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او سولجر بازار کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.