ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کامیاب کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

تشکر نیوز:  ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

لانڈھی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تین خطرناک ملزمان گرفتار

امیگریشن حکام کے مطابق، کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا تھا اور تب سے پاکستان واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا، جبکہ اس کے پاسپورٹ پر 14 جون 2014 کی ایک مشکوک ایگزٹ سٹیمپ بھی پائی گئی۔

مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام اور کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی نکلی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، عرفان نے یہ جعلی اسٹیمپ ملائشیا میں مقیم سیالکوٹ کے رہائشی سلیم خان نامی ایجنٹ سے 2500 رنگٹس کے عوض حاصل کی تھیں۔

 

 

مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!