لانڈھی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تین خطرناک ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: لانڈھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ تین اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

شیرشاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، بیوٹی پارلر سے موبائل چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر پہلے سے ڈکیتی، اسلحے اور منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں اور وہ متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سیف، علی اکبر عرف بنگش، اور خرم عرف بالا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!