ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون پر اہم اجلاس، ریڈ زون اور ایئرپورٹ کوریڈور میں کیمروں کی تنصیب کا جائزہ

تشکر نیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی، چیف ٹیکنیکل آفیسر، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج، اے ڈی آئی جی ایڈمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کامیاب کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے تحت ریڈ زون ایریا اور ایئرپورٹ کوریڈور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری تمام امور اور اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات بھی جاری کیں تاکہ منصوبے کی تکمیل کو تیز تر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

 

 

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!