آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کرے گا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نے پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جے ایف 17 بلاک تھری طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ معاہدہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پایا، جہاں انہیں جے ایف 17 کی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

 

 

پاک فضائیہ نے باکو میں جے ایف 17 طیاروں کی فضائی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا، جس میں ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ایئر ٹو ایئر فیولنگ کا کامیاب تجربہ بھی شامل تھا۔ صدر الہام علییوف نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جے ایف 17 کے شاندار فضائی مظاہرے کی تعریف کی۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

66 / 100

One thought on “آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کرے گا: آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!