کراچی: المستقیم ویلفیئر کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تشکر نیوز: المستقیم ویلفیئر کی طرف سے شاہ فیصل کالونی نمبر 5، نزد عباسیہ مسجد پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ المستقیم ویلفیئر کے چیئر مین سید شعیب مسعود، سید محمد عمر فاروق، فیضان ارشد، محمد آصف یعقوب، محمد عاطف، فہیم، حمزہ احمد، آصف رشید، سفیان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر بلال کالونی پولیس کا نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

اس فری میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں، اور بزرگ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، اور مریضوں کو المستقیم ویلفیئر کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹروں نے 350 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا، اور مریضوں کی جنرل او پی ڈی بھی کی گئی۔

کیمپ میں آنے والے مریضوں کے ہڈیوں کا ٹیسٹ، شوگر، بلڈ پریشر، اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اہلیان شاہ فیصل کالونی نے المستقیم ویلفیئر کی عوامی خدمت کی تعریف کی۔

 

 

اس موقع پر چیئر مین المستقیم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کیمپس کا مقصد لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، کیونکہ صحت ہر شہری کا حق ہے۔ ملک میں بدترین مہنگائی اور ادویات کی بلند قیمتوں نے شہریوں کے لیے علاج معالجہ کو مزید مشکل بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی ضروریات اور صحت کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

62 / 100

One thought on “کراچی: المستقیم ویلفیئر کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!