تشکر نیوز: بلال کالونی پولیس نے اندرون سروس روڈ نزد عید گاہ گراؤنڈ سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
ایسٹ، تھانہ شارع فیصل پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
- نام: دانش ولد نورالدین
- برآمدگی: 240 گرام وزنی چرس
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 325/24 بجرم دفعہ 9(1) 3 (A) CNS کے تحت درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید برآں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم پہلے ہی مقدمہ الزام نمبر 137/20 تھانہ بلال کالونی میں اشتہاری ہے، اور اسے مذکورہ مقدمہ میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ماضی میں بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔