لیاقت آباد پولیس کی کارروائی: منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: لیاقت آباد پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے سوکھا گراؤنڈ، اعظم نگر، لیاقت آباد بی ایریا سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت صمد ولد سعید اور شمعون ولد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان خفیہ طور پر لیاقت آباد کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث تھے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1070 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 503/2024 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش میں ملزمان کے ماضی کے کرمنل ریکارڈ کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق صمد ولد سعید اور شمعون ولد یعقوب کے خلاف مختلف تھانوں میں درج منشیات، چوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔

صمد ولد سعید کے خلاف مقدمات:

  1. PS Baghdadi – FIR No. 247/2017 (Section 23(i)A)
  2. PS Jamshed Quarter – FIR No. 168/2018 (Section 392)
  3. PS Jamshed Quarter – FIR No. 169/2018 (Section 23(i)A)
  4. PS Bahadurabad – FIR No. 303/2019 (Section 392/34)
  5. PS Bahadurabad – FIR No. 100/2020 (Section 23(i)-A)
  6. PS SIU – FIR No. 48/2021 (Section 23(i)A)
  7. PS PIB Colony – FIR No. 304/2021 (Section 23(i)A)
  8. PS Gulbahar – FIR No. 22/2024 (Section 381-A)
  9. PS Jamshed Quarter – FIR No. 44/2024 (Section 23(i)A)
  10. PS Gulberg – FIR No. 700/2021 (Section 381-A)

شمعون ولد یعقوب کے خلاف مقدمات:

  1. PS Surjani Town – FIR No. 1581/2021 (Section 380/457/34 PPC)
  2. PS Surjani Town – FIR No. 947/2024 (Section 380/454/34)
  3. PS Peerabad – FIR No. 473/2024 (Section 23(i)A)

 

 

پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور توقع ہے کہ ان ملزمان سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

61 / 100

One thought on “لیاقت آباد پولیس کی کارروائی: منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!