تشکر نیوز: شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ گشت مشکوک افراد کو موٹرسائیکل پر سوار دیکھا گیا، جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پرتگالی وفد کا واٹر کارپوریشن کا دورہ، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت مزمل ولد گلدیس خان اور شیراز عرف امجد ولد نظیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی رقم، اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ملزمان کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا سکے۔
گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔