ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تصویر محل چوکی انچارج کامران عباسی نے چکراگوٹھ قبرستان کے قریب ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبداللہ ولد نیاز الدین کو گرفتار کر لیا۔
ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
گرفتار ملزم کورنگی قبرستان کے قریب نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ مخبر خاص کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے، ملزم کے قبضے سے ایک کلو 100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ ملزم چرس کو چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں تقسیم کر کے مختلف قیمتوں پر فروخت کرتا تھا۔
عبداللہ کے خلاف ماضی میں بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا اور عوامی کالونی میں منشیات، چوری اور رہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔