علی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے نہ صرف اٹک پار کیا بلکہ پورے پنجاب اور لاہور میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ

تشکر نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور عطا تارڑ علی امین گنڈا پور کو اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ حکمرانوں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے لیکن اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزرا نے بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی۔

 

 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف لاہور جلسے کے ایک ایک دن گن رہے تھے اور کل پورا پاکستان عمران خان کے لیے نکلا تھا۔

61 / 100

One thought on “علی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!