تشکر نیوز: وزیر بلدیات، ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر SSWMB امتیاز علی شاہ، اور مختلف شہروں کے میئرز شامل تھے۔
حیدری مارکیٹ: پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلیے
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں ضلع ملیر، غربی اور کیماڑی کے صفائی ستھرائی معاہدوں میں تین سال کی توسیع شامل ہے۔ معاہدوں کی مالی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کی جائیں گی، جس سے ملیر میں 25 فیصد اور ضلع غربی و کیماڑی میں 28 فیصد تک کی بچت ہوگی۔ اس نئے معاہدے کے تحت صفائی ستھرائی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا جائے گا، اور مانیٹرنگ کے لیے مربوط نظام بھی شامل ہوگا۔
ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کے لیے نئے ٹینڈرز کی منظوری دی گئی، جبکہ موجودہ ٹینڈر کے مکمل ہونے تک صفائی کا کام دوسری کمپنی کرے گی۔ اجلاس میں صنعتی علاقوں، کمرشل ایریاز، اور گھروں سے کچرا اٹھانے کے لیے فیس مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سے مشاورت کی جائے گی۔
مزید برآں، ضلع شہید بے نظیرآباد اور میرپورخاص کی تشخیص و تجزیاتی رپورٹ تیار کرنے اور سکھر و حیدرآباد کی لینڈ فل سائٹس کی دیکھ بھال کے کام کو صفائی کرنے والی کمپنی کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔