تشکر نیوز: حیدری مارکیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نارتھ ناظم آباد کے بلاک H میں ہونے والی ہاؤس روبری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے مطابق، چوری کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر 319/2024 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
کراچی میں دکاندار کی بہادری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو گرفتار
واردات کے دوران بنگلے سے سونے اور چاندی کے زیورات، وال فین، اور پانی کی موٹریں چوری کی گئی تھیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جمیل احمد اور فیضان ولد عبدالغفار کو گرفتار کیا، اور ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔