پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

تشکر نیوز:  پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر غصے میں آ کر کلاشنکوف کے بٹ سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبر پختونخوا سے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے قافلے میں بدنظمی دیکھی گئی۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس: صفائی ستھرائی کے معاہدوں میں توسیع اور اہم فیصلے

پی ٹی آئی کا جلسہ کاہنہ کی مویشی منڈی میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے قافلے لاہور پہنچے۔ علی امین گنڈا پور کے قافلے کی آمد پر کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی، جس سے بدنظمی اور ہنگامہ آرائی میں مزید اضافہ ہوا۔

 

 

اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے غصے میں آ کر کلاشنکوف کے بٹ سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، جبکہ ان کے ہمراہ موجود کارکنان پولیس اور شہریوں سے جھگڑتے رہے۔ اس بدنظمی کے باعث انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

61 / 100

One thought on “پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!