تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو پولیس نے لطیف آباد سے ان کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر، کارکنوں کی آمد شروع
پولیس کے مطابق سردار اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے 5 کلو چرس، ایک کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں اور ان کی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات سے ممکنہ طور پر ان کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دوران تفتیش سردار اسماعیل ڈاہری نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، اور گاڑی سے برآمد شدہ منشیات انہی کی ملکیت ہے۔