تشکر نیوز: حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے جاری انسدادِ اسمگلنگ مہم میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ (ASO) کے میرین سیکشن نے کھلے سمندر بحر عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں او ایس اسلم کی ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد
اس کامیاب کارروائی میں دو لانچیں "المنیر” اور "الحبیبی” کو تحویل میں لے کر 27,620 لٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل، جس کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، ضبط کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دونوں لانچیں، جن کی مالیت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، بھی ضبط کر لی گئیں۔ اس طرح ضبط شدہ ڈیزل اور لانچوں کی کل مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ضبط شدہ ڈیزل کو ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لانچوں کو NMB وھارف پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔