...

شازیہ مری کا عمر ایوب کو سخت جواب: "جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے”

تشکر نیوز:  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے عمر ایوب کی جانب سے پیپلز پارٹی پر کی جانے والی تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیاں کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت اور اس کے اقدار نہ سکھائے۔” شازیہ مری نے مزید کہا کہ مارشل لاء کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ شکست سے دوچار رہیں گے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 997 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,459 پوائنٹس پر بند

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کے منشور کے تحت آئینی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں اور ان کا مقصد عوام کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ "بلاول بھٹو کو پچاس سال لگے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا انصاف لینے میں، عام پاکستانی کو انصاف کے حصول کے لیے کتنا وقت لگے گا، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔”

شازیہ مری نے سپریم کورٹ کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں آنے والے دس فیصد کیسز آئینی ہوتے ہیں، مگر وہ نوے فیصد وقت لے لیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات کی جائیں تاکہ عام آدمی کو جلد ریلیف ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل درآمد چاہتے ہیں اور ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے دو تہائی اکثریت نہ ہونے کے باوجود مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ترامیم کی ہیں۔ شازیہ مری نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک نفرت یا عداوت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

عمر ایوب پر تنقید کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمر ایوب بتائیں کہ اب تک انہوں نے کتنی پارٹیاں اور بیانیے بدلے ہیں؟ حیرت کی بات ہے کہ جس پارٹی کو پہلے گالیاں دیتے ہیں، اسی میں شامل ہو کر قصیدے پڑھتے ہیں۔

 

 

پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے کی بات کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی یہی طریقہ کار اپنائے گی، شازیہ مری

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.