کراچی: سرگرم ڈکیت گینگ گرفتار، 12 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث

تشکر نیوز: کراچی میں پولیس نے ایک انتہائی سرگرم ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جو شہر بھر میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان نے صدر موبائل مارکیٹ میں بسم اللّٰہ الیکٹرانکس کے ملازمین سے 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

ملیر پولیس کی منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

گرفتار ملزمان کی شناخت راشد ولد سعید اور مصلب شاہ ولد سریم شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جن سے ڈکیتی میں چھینی گئی رقم اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم راشد واردات کے بعد سوات فرار ہوگیا تھا، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی نور رحمان کو پہلے ہی بوٹ بیسن تھانے کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔ ملزم مصلب شاہ بہادر آباد میں بلڈرز سے 6 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

 

 

 

یہ گینگ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

63 / 100

One thought on “کراچی: سرگرم ڈکیت گینگ گرفتار، 12 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!