کراچی: مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

تشکر نیوز:  شہر میں مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق، نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں 50 سے 60 فیصد مریض چکن گونیا کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں تیز بخار نمایاں ہے۔

کراچی: سڑکوں کی مرمت اور ترقیاتی کاموں پر وزیر بلدیات سندھ کی وضاحت

مون سون کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ناکافی صورتحال اور نکاسی آب کے مسائل مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ سیوریج اور بارش کے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کے سبب مچھر افزائش پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جناح اسپتال میں یومیہ 10 سے 12 جبکہ سول اسپتال میں روزانہ 50 سے 60 مریض چکن گونیا اور ڈینگی کی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔ رواں سال سندھ میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1,394 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1,229 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ اسی طرح، سندھ میں ملیریا کے ایک لاکھ 81 ہزار 589 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 88 ہزار 145 کیسز کراچی کے ہیں۔ چکن گونیا کے بھی 140 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ ان بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “کراچی: مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!