بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی فتح کے لیے 25 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
2 میچوں کی ہوم سیریز میں پاکستان پر وائٹ واش کے سائے منڈلانے لگے ہیں جب کہ دوسرے ٹیست کے آخری روز پاکستانی باؤلرز 145 ہدف کے دفاع کرنے میں ناکام ہوتے نظر آر ہے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ کے پانچویں روز کھانے کے وقفے تک بنگلادیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 63 رنز کی ضرورت جب کہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
سائبر کرائم کیس: اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کھانے کے وقفے تک کپتان نجم الحسن شانتو 33 اور مؤمن الحق 20 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر ذاکر حسن اور شادمان الاسلام شامل ہیں جو بالترتیب 40 اور 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا تھا جب کہ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے تھے۔
واضح رہے کہ 25 اگست کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی تھی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔
پاکستان پلیئنگ الیون
عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ ابراراحمد ۔ میر حمزہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔
بنگلہ دیش پلیئنگ الیون
نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، شادمان اسلام، شکیب الحسن، ذاکر حسن اور تسکین احمد۔
میچ آفیشلز
رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف ( آن فیلڈ امپائرز) آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)