تشکر نیوز: ملیر پولیس نے منشیات اور گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سے روٹری فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی ملاقات، پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال
شاہ لطیف پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان طیب، احسان اور یوسف کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 415 گرام چرس برآمد ہوئی۔
سکھن پولیس نے بھی دوران گشت 2 ملزمان عامر اور ارشد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 39 پڑیاں اور 3 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔