تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین روٹری فاؤنڈیشن مسٹر مارک ڈینیل میلونی اور ان کے وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں استقبال کیا۔ وفد میں عزیز میمن، ڈائریکٹر فیض قدوائی، ایرک شیملنگ، رضوان آدہیہ اور دیگر نمائندگان شامل تھے، جبکہ ملاقات میں سندھ حکومت کی جانب سے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل اور سیکریٹری صحت ریحان بلوچ بھی شریک تھے۔
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت خواتین کی شمولیت اور استعداد بڑھانے پر اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ نے روٹری فاؤنڈیشن کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، تاہم پڑوسی ملک سے پاکستان کی جانب سفر کے باعث پولیو کے خاتمے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
مسٹر مارک ڈینیل نے بتایا کہ روٹری فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں امیونائزیشن کے لیے 23 مراکز قائم کیے ہیں اور پولیو وائرس کے ہائی رسک علاقوں میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے، اور سندھ حکومت اس حوالے سے اپنے فرائض بخوبی نبھا رہی ہے۔
ملاقات میں سندھ اور روٹری فاؤنڈیشن کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔