نومبر کی نسبت دسمبرکیلئے ایل این جی کی قمیت میں 10فیصد اضافہ

ویب ڈیسک،

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

دسمبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق سوٸی سدرن گیس کمپنی کیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد اضافہ کردیا گیا،نومبر کی نسبت دسمبرمیں ایل این جی کی قمیت میں 10فیصد اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نومبرکی نسبت دسمبرمیں ڈسٹری بیوشن قیمت 14.03ڈالر سے بڑھا کر15.45ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی۔

نومبرکی نسبت دسمبر میں سوٸی ناردن کیلئے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت میں 9.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ایس این جی پی ایل کیلئے آرایل این جی کی قیمت 13.49ڈالرسےبڑھا کر 14.81 فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!