تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایک کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزم یاسر خان کو دوران پیٹرولنگ 500 کوارٹر، مشرف کالونی سے گرفتار کیا گیا۔
شاداب رضا نقشبندی کا میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خطاب
ملزم کے قبضے سے بلا لائسنس 30 بور پستول اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کا آغاز ایس ایچ او تھانہ موچکو، انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کیا۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے پولیس ٹیم کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔