کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایے کم نہ ہو سکے

تشکر نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہر میں چلنے والی منی بسوں، رکشوں، اور ٹیکسیوں کے کرایے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سواریوں پر آنے والے اضافی مہنگے اخراجات کو قرار دیا ہے۔

ضلع کیماڑی: تھانہ موچکو پولیس کی کارروائی

کراچی کے غریب اور متوسط طبقے کے شہری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہ ملنے پر مایوس ہیں۔ مختلف روٹس پر چلنے والی منی بسوں، رکشوں، اور ٹیکسیوں کے مالکان نے بسوں اور رکشوں کی مرمت پر آنے والے مہنگے اخراجات کو کرایوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

 

 

شہریوں نے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی بے حسی کی وجہ سے ان کی سفری مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد ان تک پہنچانے میں انتظامیہ ناکام رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایے کم نہ ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!