نبی بخش باربر شاپ ڈکیتی: دو ملزمان گرفتار، لوٹی ہوئی رقم اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ایک ہفتہ قبل نبی بخش کے علاقے میں باربر شاپ پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ موسیٰ عرف ٹوٹی اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس، عملدرآمد میں پیشرفت

پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے 65,000 روپے نقد، دو چھینے گئے موبائل فون اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KQO-8531 برآمد کی گئی۔ مذکورہ موٹر سائیکل کا مقدمہ نمبر 290/2024 تھانہ سائیٹ بی میں دفعہ 381A کے تحت درج ہے۔

ملزمان نے 10 ستمبر کو نبی بخش میں واقع ایک باربر شاپ پر اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی اور فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 177/2024 تھانہ نبی بخش میں دفعہ 392/397/337H(I)/34 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

 

 

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے

61 / 100

One thought on “نبی بخش باربر شاپ ڈکیتی: دو ملزمان گرفتار، لوٹی ہوئی رقم اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!