سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس، عملدرآمد میں پیشرفت

سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز اسٹبلشمنٹ، ہیڈکوارٹر، آئی ٹی، فائنانس، ایڈمن کراچی سمیت دیگر افسران بالمشافہ شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی: 40 ممالک کے فنکاروں کی شرکت، سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ اجلاس

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی فائنانس نے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی اب تک کی پیشرفت اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سندھ کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ چند روز میں محکمہ فائنانس سندھ اس مد میں رقم جاری کرے گا۔

انشورنس کمپنی کے ذریعے تمام پولیس ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بنائے جائیں گے، جبکہ اہلکاروں کے فیملی ٹری کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں تعینات ویلفیئر افسران کو انشورنس سہولیات کے استعمال کے حوالے سے تربیت آج ہی سے شروع کی جا رہی ہے۔

 

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کے بارے میں شعور اور آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ہر پولیس اہلکار اور اس کے اہل خانہ کو پالیسی کے استعمال کا طریقہ کار معلوم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے تاکہ اہلکاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے ان کے معاشی مسائل کم کیے جا سکیں۔

65 / 100

One thought on “سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس، عملدرآمد میں پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!