ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ 26 ستمبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 40 ممالک کے 400 سے زائد فنکار اور اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جن میں امریکہ، یورپ اور افریقہ کے فنکار بھی شامل ہیں۔
بہادرآباد پولیس کی کارروائی: اشتہاری ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اس فیسٹیول کی میزبان ہے اور اس موقع پر آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ صوبے کی تمام جامعات کے طلبہ کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کو بہترین انداز میں پیش کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول سے سندھ میں بین الاقوامی سیاحت اور ثقافتی روابط کو فروغ ملے گا۔