ایسٹ زون کی بہادرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق، گرفتار ملزم علی دوست ولد دل مراد تھانہ عزیز بھٹی اور تھانہ فیروز آباد کے مختلف مقدمات میں اشتہاری تھا، جن میں مقدمہ نمبر 404/2022 اور 330/2022 شامل ہیں۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ گولیاں، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ مزید برآں، ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبر KQE-6070 کو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی، پولیس اہلکار رشوت خوری میں ملوث
ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔ علی دوست ایک عادی مجرم ہے جو ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں 2015 سے 2022 کے دوران درج متعدد ایف آئی آرز شامل ہیں۔