کراچی میں کار چھیننے والے تین ملزمان گرفتار، سرقہ شدہ گاڑی برآمد

12 ستمبر 2024 کو تین ملزمان نے شاہین رینٹ اے کار سے رجسٹریشن نمبر BCA-436 ٹویوٹا کرولا کراچی کے لیے بک کی۔ شام 7:45 بجے کے قریب، انڈس چوک کے نزدیک عمر بروہی گوٹھ میں ڈرائیور کو زخمی کرنے کے بعد ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس وصولی سے روک دیا

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 353/2024 بجرم دفعہ 394/34 تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا۔

اے وی ایل سی ضلع غربی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ناردرن بائی پاس سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی مغیری، سلیم کھوسو اور راہول کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

محمد علی مغیری اور سلیم کھوسو پہلے بھی ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، اور ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان چوری شدہ گاڑیاں گوادر میں جعفر نامی شخص کو فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

تفتیش جاری ہے۔

62 / 100

One thought on “کراچی میں کار چھیننے والے تین ملزمان گرفتار، سرقہ شدہ گاڑی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!