ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے سول لائن تھانے کے انچارج انویسٹی گیشن، سب انسپکٹر عبدالرشید کی غیر ذمہ دارانہ حرکات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
کراچی میں کار چھیننے والے تین ملزمان گرفتار، سرقہ شدہ گاڑی برآمد
اطلاعات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرشید روزانہ شراب کے نشے میں تھانے آکر نہ صرف پولیس افسران بلکہ اہلکاروں کو بھی گالی گلوچ کرتا تھا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی انکوائری میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ واقعے کے وقت سب انسپکٹر عبدالرشید شراب کے نشے میں تھا۔
حکام نے اس رویے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔