اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

تشکر نیوز: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے مین روڈ سومار گوٹھ کے علاقے سے ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کیا۔

نارتھ ناظم آباد میں نو لوڈ شیڈنگ زون کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10,000 لیٹر ایرانی پیٹرول، 5,000 لیٹر ایرانی ڈیزل اور سپلائی میں استعمال ہونے والا ٹینکر نمبر TTA-166 بھی برآمد کیا۔ دوران تفتیش، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی اور فروخت کرتا تھا۔

 

 

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک کے دیگر ارکان کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

62 / 100

One thought on “اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!