انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پرو پیگنڈے میں اضافہ

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پرو پیگنڈے میں اضافہ

(تشکُّر نیوز ویب ڈیسک رپورٹ)
بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پرو پیگنڈے میں اضافہ ہوگیا ۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول سے 20 کلومیٹر اندر کے علاقے سرن کوٹ ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے کا الزام بھی بغیر ثبوت پاکستان پر لگا دیا ۔

مودی سرکار رواں سال کئی فالس فلیگ آپریشن کر چکی ہے ، تاکہ پاکستان مخالف جذبات ابھار کر انتخابات میں ہمدردی حاصل کرسکے ۔

5 کتوبر کو بھارتی میڈیا نے راجوڑی حملے میں پاکستان پر الزام لگایا ، درحقیقت وہاں ایک بھارتی میجر نے فائرنگ کر کے 5 بھارتی فوجی ہلاک کیے تھے

 

 

پریل میں بھٹنڈہ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے کر الزام پاکستان پر لگایا گیا ، پھر پتا چلا کہ ایک بھارتی فوجی نے جنسی زیادتی سے تنگ آ کر اپنے ہی 4 ساتھیوں کو مار ڈالا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بھارتی پرو پیگنڈا آرمی چیف کے کامیاب دورہ امریکا کو متاثر کرنے کی مذموم سازش ہو سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!