کراچی پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند

پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

کراچی ( اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) کراچی پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے صدارت کی۔ اجلاس میں DIG ایڈمن کراچی، DIG سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈیویژن، DIG سی آئی اے، کراچی رینج کے تینوں زونل DIGs، ایس ایس پی سیکورٹی 2، ایس ایس پی کرائم سین یونٹ اور تمام ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب صاحب کی طرف سے تینوں زونز کی نفری کی ضرورت اور موجودہ نفری پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پولنگ اسٹیشنوں کی ضرورت کے مطابق نفری کی تقسیم،
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے پالیسی، لاجسٹکس و دیگر معاملات پر جائزہ لیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی پولیس پر امن انتخابات کیلئے ھر ممکن اقدامات کرے گی۔

الیکشن کے دوران فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی

 

 

ترجمان کراچی پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!