تشکر نیوز: کراچی کے گڈاپ علاقے میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق تین مختلف کارروائیوں میں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، بہترین انتظامات کی ہدایت
کارروائیوں کے دوران منی ٹرک، 6 جنریٹرز، 50 ڈرمز اور ڈیزل ٹینک بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمیکل سے بھرے ڈرمز بھی ملے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کاٹھور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کی گئیں، اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔