جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، بہترین انتظامات کی ہدایت

تشکر نیوز: ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت کراچی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج، نارتھ ناظم آباد میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع وسطی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کراچی میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو مسلمان دنیا بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اسی عقیدت کے تحت ضلع وسطی میں بھی اس دن کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں علمائے کرام، مشائخ، مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

طحہ سلیم نے کہا کہ صفائی ستھرائی، روشنی، پانی کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی جیسے شہری و بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور شہری انتظامات کو منتظمین اور علما کرام کی مشاورت سے حتمی شکل دیں۔

 

 

اجلاس میں شریک اداروں کے نمائندوں، کے الیکٹرک، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ پولیس، پاکستان رینجرز اور سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے افسران کو جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

55 / 100

One thought on “جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، بہترین انتظامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!