کراچی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے لئے واٹر کارپوریشن کے خصوصی انتظامات، سیوریج اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات

کراچی (نامہ نگار) میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ربیع الاول کے موقع پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں واٹر کارپوریشن نے خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ 12 ربیع الاول سے پہلے شہر بھر میں، خصوصاً مساجد اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کھلے مین ہولز کو کورز اور رنگ سلیب سے ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ سیوریج کے اوور فلو کی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ زرائع

ان خیالات کا اظہار واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) انجینئر اسداللہ خان نے اہلسنت رابطہ کاؤنسل پاکستان کے صدر سید مسرور ہاشمی کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے واٹر کارپوریشن حکام کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مساجد اور جلوس کے راستوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی درخواست کی۔

سی او او واٹر کارپوریشن نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی اور اس سلسلے میں موقع پر موجود افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور عبادت گزاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور جشن کے موقع پر مساجد اور جلوس کے راستوں پر واٹر ٹینکرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

 

وفد نے واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے افسران و ملازمین ہمیشہ تعاون کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران محمد علی شیخ، آفتاب عالم چانڈیو، مصطفیٰ مگھن، تنویر شیخ اور شہباز بشیر بھی موجود تھے۔

57 / 100

One thought on “کراچی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے لئے واٹر کارپوریشن کے خصوصی انتظامات، سیوریج اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!