تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران کے خلاف چھاپہ مارا ہے۔ یہ چھاپہ کم و بیش 400 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، جس میں ان تعمیرات کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہیں اور مزید کارروائی کے لیے مقدمات تیار کیے جا رہے ہیں۔
چھاپے کے دوران، کافی افسران بچ نکلنے میں کامیاب سر فہرست نیاز لغاری اور علی زرداری کی بھی بچ نکلنے کی اطلاعات زرائع ایسٹ کے مختلف افسران کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے، جن پر بدعنوانی اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کارروائی سے امید کی جارہی ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کے خاتمے اور قانونی طریقہ کار کے نفاذ میں مدد ملے گی۔