کراچی: بوٹ بیسن میں پولیس مقابلہ، دو بینک ڈکیت گرفتار، ایک فرار

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کی ہدایت پر انویسٹیگیشن ٹیم ساؤتھ کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران، تھانہ بوٹ بیسن کی انویسٹیگیشن ٹیم انسپکٹر راؤ رفیق کی قیادت میں اے ایس آئی سحیل ندیم اور دیگر پولیس اہلکاروں نے مقدمہ نمبر 584/24 کے سلسلے میں تلاش مال ملزمان کی کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو بیچ ویو چورنگی سے دعا چورنگی کے درمیان روکنے کی کوشش کی۔

میانوالی کالونی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ، گٹکا ماوا کا کارخانہ بے نقاب، ایک ملزم گرفتار

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر ایک پارک کی ٹوٹی ہوئی دیوار کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں دو ملزمان، کاشف خان اور عبدالعزیز، زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے جبکہ تیسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اور ان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک 30 بور پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے اور ان کا تین رکنی گینگ تھا۔

 

 

ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سنگین جرائم پر مشتمل ہے، جن میں کئی مقدمات شامل ہیں جیسے شاہ فیصل کالونی، سرجانی، اسٹیل ٹاؤن اور ڈیفنس تھانوں میں درج ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیسز۔

55 / 100

One thought on “کراچی: بوٹ بیسن میں پولیس مقابلہ، دو بینک ڈکیت گرفتار، ایک فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!